سندھ میں انٹرسٹی پبلک ٹرانسپورٹ سروس پر پابندی عائد کرنیکا حکم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Inter-city, inter-provincial transport resume across the country

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :کورونا کی تیسری لہرکے پیش نظرسندھ حکومت کی کورونا ٹاسک فورس کے فیصلوں پرعملدرآمد کے لیے محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے انٹرسٹی پبلک ٹرانسپورٹ سروس پر پابندی عائد کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا ہے جس کے تحت 30 اپریل سے شہروں کے درمیان چلنے والی مسافر گاڑیوں کی سروس بند کردی جائیگی۔

وزیر ٹرانسپورٹ اویس قادرشاہ کی ہدایت پرجاری کیے گئے حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ کے انٹرسٹی اور انٹراسٹی پبلک ٹرانسپورٹ سے متعلق حکم نامہ پرسختی سے عملدرآمد کی ہدایت کردی گئی ہے،کورونا ہاٹ اسپاٹ ایریاز میں پبلک ٹرانسپورٹ مکمل بند کی جاسکے گی جبکہ کراچی میں چلنے والی مسافر بسوں کوچز میں نصف خالی نشستوں کے ساتھ گاڑیاں چلانے کی اجازت ہوگی ۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال مزید تشویشناک ہوگئی ہے اور ایک ہی دن میں 201 اموات ریکارڈ،5292 افرادوباء کا شکار ہوگئے ہیں۔

مزید پڑھیں:ایس او پیز کی خلاف ورزیاں، ضلع جنوبی میں 193 دکانیں،4 ریسٹورینٹ سیل

این سی او سی کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے متاثرہ 201 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ 5292 افراد وباء کا نشانہ بن گئے، نئے کیسز کے بعد ملک میں مجموعی متاثرین کی تعداد 810231 ہوگئی جبکہ ملک بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 17 ہزار530 ہوگئی۔

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 49ہزار101 ٹیسٹ کروائے گئے جن میں سے 5292 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی اور مثبت کیسز کا تناسب 10اعشاریہ 77 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

Related Posts