گلوکار سدھو موسے والا کے والدین کے ہاں ننھے مہمان کی آمد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو: آن لائن)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

آج سے 2 سال قبل 29مئی 2022ء کو قتل ہونے والے بھارتی گلوکار سدھو موسے والا کے والدین کے ہاں ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے جس پر 58سالہ ماں اور 60سالہ والد نے خوشی کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق شبھ دیپ سنگھ کے والد بلکور سنگھ نے آج صبح انسٹاگرام پر بیٹے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے سدھو موسے والا کے مداحوں کو بتایا کہ سدھو کے لاکھوں مداحوں کی دعاؤں سے خدا نے اس کا چھوٹا بھائی پیدا کیا ہے۔

انسٹاگرام پیغام میں بلکور سنگھ نے کہا کہ بچہ اور ماں صحت مند ہیں، نیک خواہشات کا اظہار کرنے والوں کے شکر گزار ہیں۔ قبل ازیں سدھو موسے والا کے والد کا کہنا تھا کہ ہمارے کاندان کے متعلق افواہوں پر یقین نہ کریں۔

ماضی میں نامعلوم حملہ آوروں نے 29 مئی 2022ء کو سدھو موسے والا کو گولیاں مار کر قتل کردیا۔ سدھو موسے والا کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد زخمی جبکہ سدھو موسے والا ہلاک ہو گئے تھے۔

بعد ازاں جولائی 2022 میں بھارتی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل میں ملوث 2 شوٹرپولیس مقابلے کے دوران مار دیئے گئے۔

بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر پاکستانی سرحد کے قریب ایک گاؤں میں کارروائی کی، پولیس کی کارروائی کے دوران پولیس اور گینگسٹرز میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس مقابلے میں 4 ملزمان کو ان کے انجام تک پہنچایا گیا ہے، جن میں سدھو موسے والا کے قتل میں ملوث 2 شوٹرز بھی شامل ہیں،پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے دوران 3 پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے۔

Related Posts