عمران خان افغانستان کے مسائل پر آواز اٹھانے والے واحد انسان ہیں۔شیخ رشید

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Will not allow any militia to take law into its hands: Sheikh Rasheed

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیر اعظم  افغانستان کے مسائل پر آواز اٹھانے والے واحد انسان ہیں۔ اپوزیشن کے تلوں میں تیل نہیں، پلگوں میں کچرا پھنس گیا، رنگ پسٹن بیٹھ گئے، عمران خان کو تھکا ہوا حزبِ اختلاف ملا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ اپوزیشن احتجاج کا شوق پورا کر لے۔ فضل الرحمان مارچ کا زیادہ شوق رکھتے ہیں جبکہ نواز شریف اپنی جعلی رپورٹس بنانے والا بدنصیب انسان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

اٹارنی جنرل کا خط توہین عدالت کے مترادف ہے، شہباز شریف

پریس کانفرنس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ داخلہ نے کہا کہ دنیا کا ایسا کوئی رہنما نہیں جو اپنے ہی ملک سے بھاگ جائے۔ ن لیگ کے تاحیات قائد نواز شریف جعلی رپورٹس کی بنیاد پر ملک سے باہر رہنے کے خواہاں ہیں۔ لوگوں کو بیماری کا بہانہ بنا کر دھوکہ دیا جارہا ہے۔

گفتگو کے دوران وزیرِ داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ ملک میں کوئی صدارتی نظام نافذ نہیں ہوگا، نہ کوئی ایمرجنسی لگے گی اور نہ ہی عدم اعتماد کی تحریک آئے گی۔ میں وزارتِ داخلہ سے خوش ہوں۔ آئی ایم ایف مجبوریاں لے کر جاتی ہیں، کوئی حکومت خوشی سے نہیں جاتی۔

وفاقی وزیرِ داخلہ نے کہا کہ پاکستان نے 23بار آئی ایم ایف کا رُخ کیا۔ کالعدم ٹی ٹی پی کی دہشت گردی بڑھ گئی ہے۔ چاروں آئی جیز الرٹ ہیں۔ متعلقہ محکموں کو سکیورٹی صورتحال پر نظر رکھنے کی ہدایت دے دی ہے، تحریک طالبان کے مطالبات قابلِ قبول نہیں تھے۔ بات چیت نہیں ہورہی۔

وزیرِ داخلہ نے کہا کہ ہم نے ٹی ٹی پی کے خلاف کارروائی کے دوران 2 دہشت گردوں کو ہلاک کیا ہے۔ سعودی عرب کے ساتھ روابط ہمالیہ سے بلند ہیں۔ 7 فروری کو سعودی وزیرِ داخلہ پاکستان تشریف لائیں گے۔ وزیر اعظم کا دورۂ چین تاریخی ہوگا۔ ہم نے 87نئے نادرا سینٹرز بنائے۔ 

Related Posts