شیخ محمد بن زاید ال نہیان متحدہ عرب امارات کے نئے صدر مقرر ہوگئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شیخ محمد بن زاید ال نہیان متحدہ عرب امارات کا نئے صدر مقرر ہوگئے
شیخ محمد بن زاید ال نہیان متحدہ عرب امارات کا نئے صدر مقرر ہوگئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

دبئی: ابو ظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید ال نہیان متحدہ عرب امارات کے نئے صدر مقرر ہوگئے، ان کا انتخاب نائب صدر اور دبئی کے حکمراں محمد بن راشد المکتوم کی سربراہی میں فیڈرل سپریم کونسل کے اجلاس میں ہوا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ یو اے ای کی فیڈرل سپریم کونسل نے صدر شیخ خلیفہ بن زاید ال نہیان کے انتقال کے بعد ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید کو نیا صدر مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ملک کے تیسرے صدر بننے والے 61 سالہ شیخ محمد بن زاید ال نہیان گزشتہ روز انتقال کر جانے والے ملک کے دوسرے صدر شیخ خلیفہ بن زید ال نہیان کے سوتیلے بھائی بھی ہیں۔

فیڈرل سپریم کونسل کا اجلاس نئے صدر کے انتخاب کے لیے متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیراعظم محمد بن راشد المکتوم کی سربراہی میں ہوا جس میں تمام ریاستوں کے حکمرانوں نے شرکت کی۔

یادرہے کہ نومبر 2004 میں ملک کے پہلے صدر شیخ زاید بن سلطان کے انتقال پر ان کے بڑے صاحبزادے شیخ خلیفہ بن زاید کو ملک کا صدر اور شیخ محمد بن زاید کو ولی عہد مقرر کیا گیا تھا۔

گزشتہ چند برسوں سے شیخ خلیفہ بن زاید مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے کے باعث ملکی امور نہیں چلا پارہے تھے اور ان کی غیر موجودگی میں ولی عہد شیخ محمد بن زاید ذمہ داریاں نبھا رہے تھے۔

مزید پڑھیں:الجزیرہ کی خاتون صحافی کے جنازے پر اسرائیلی فورسز کا حملہ

واضح رہے کہ صدر شیخ خلیفہ بن زاید ال نہیان کے انتقال پر متحدہ عرب امارات میں سرکاری سطح پر 3 دن کی تعطیلات اور 40 روزہ سوگ منایا جا رہا ہے۔

Related Posts