الجزیرہ کی خاتون صحافی کے جنازے پر اسرائیلی فورسز کا حملہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

الجزیرہ کی خاتون صحافی کے جنازے پر اسرائیلی فورسز کا حملہ
الجزیرہ کی خاتون صحافی کے جنازے پر اسرائیلی فورسز کا حملہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

تل ایب: اسرائیل میں سیکیورٹی فورسز کی براہ راست فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہونے والی خاتون صحافی شیریں ابو عاقلہ کے جنازے پر اسرائیلی پولیس نے حملہ کردیا اور جنازے کے شرکاء کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شیریں ابوعاقلہ کی نماز جنازہ میں 10ہزار افراد نے شرکت کرکے انہیں خراج عقیدت پیش کیا، جنازے کے شرکاء پر اسرائیلی پولیس نے لاٹھی چارج کیا جس سے بھگدڑ مچ گئی اور کئی افراد زخمی ہوئے، اس دوران بھگدڑ مچنے کی وجہ سے تابوت سنبھالنا بھی مشکل ہوگیا تھا۔

خاتون صحافی کے جنازے میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی، پولیس نے نوجوانوں کو جنازے میں شرکت کرنے سے روکا جس پر نوجوانوں نے شدید نعرے بازی کی۔

یہ بھی پڑھیں: ورک فرام ہوم ختم، آفس بلانے پر کمپنی کے 800 سے زائد ملازمین نے استعفیٰ دیدیا

اسرائیلی پولیس نے نوجوانوں پر لاٹھی چارج کیا اور دھکے دیئے اور  پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی۔

خیال رہے کہ الجزیرہ سے تعلق رکھنے والی فلسطینی نژاد خاتون صحافی شیریں ابو عاقلہ کو اسرائیلی فورسز نے اس وقت گولی ماری تھی جب وہ جینن میں چھاپہ مار کارروائی کی کوریج کر رہی تھیں۔

دہائی سے زیادہ عرصے تک صحافت کے میدان میں خدمت انجام دینے والی خاتون صحافی کے بہیمانہ قتل پر عالمی سطح پر مذمت کی گئی تھی اور اسرائیل کو تنقید کا سامنا تھا۔

Related Posts