تھانہ لوہی بھیر کے علاقے سے 30 سالہ نوجوان پراسرار طور پر لاپتہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد:تھانہ لوہی بھیر کے علاقہ جے بلاک گلبرگ گرینز سے 30 سالہ نوجوان پراسرار طور پر لاپتہ ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق واقعہ کو24 گھنٹے سے زائد وقت گزرنے کے باوجود نوجوان کا تاحال سراغ نہ مل سکا۔ پولیس تھانہ لوہی بھیر نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

معلومات کے مطابق 13 مئی 2022ء کو دن تقریباً ایک بجے 30 سالہ نوجوان رضوان علی ولد مہربان خان مرحوم گھر سے باہر نکلا اور لاپتہ ہوگیا۔ ورثاء کے مطابق رضوان کا فون بھی مسلسل بند جارہا ہے۔ رضوان علی شوگر کا مریض ہے اور اس نے کبھی بھی زیادہ وقت گھر سے باہر نہیں گزارا۔

مزید پڑھیں:اے این ایف کی پشاور میں کارروائی،ڈی ایچ ایل کارگو سے منشیات برآمد

وقوعہ کے روز اس نے بنیان اور شلوار زیب تن کر رکھا تھا اور ننگے پاؤں تھا۔ ورثاء کے مطابق ہمیں شبہ ہے اسے کسی نے اغواء کرلیا ہے۔ پولیس تھانہ لوہی بھیر نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔