والد، بیٹا، بہن اور دو بچے بھی! امریکا میں فضائی حادثے میں پورا خاندان جان کی بازی ہار گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

امریکی ریاست مسیسیپی کے ساحل کے قریب چھوٹا طیارہ سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں فلوریڈا سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ حادثے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق طیارے میں سوار افراد ماہی گیری کے سفر کے بعد گھر واپس جارہے تھے۔ طیارہ 50 سالہ برینٹ اسٹوکس چلا رہے تھے جو فورٹ مائرز میں ایک میرین کنٹریکٹنگ کمپنی کے سربراہ تھے۔ حادثے میں ان کا 16 سالہ بیٹا ہنٹر بھی ہلاک ہوگیا۔

Brent Stokes, far right, alongside his wife Dominique Stokes, center right, and their children, Addison, center left, and Hunter.

دیگر جاں بحق افراد میں برینٹ کی 43 سالہ بہن آرلین ناکس، ان کے شوہر مائیکل ناکس اور ان کے دو بیٹے، 12 سالہ چارلس ہولڈن اور 10 سالہ ٹروئٹ شامل ہیں۔ دونوں خاندانوں نے ایک مشترکہ بیان میں ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ سب ماہی گیری کے لیے اکٹھے گئے تھے اور چھٹیوں کے موسم کی خوشیاں منانے کے بعد واپس آرہے تھے۔

Arlyn Knox, top left, and her husband Michael Knox, top right, with their two sons Charles Holden Knox, bottom right, and Truett Knox.

امریکی کوسٹ گارڈ کے مطابق بدھ کی سہ پہر تقریباً 3 بج کر 45 منٹ پر طیارے سے رابطہ منقطع ہوگیا۔ کئی گھنٹوں کی تلاش کے بعد امدادی ٹیموں کو پانی میں تین لائف جیکٹس، ایک لائف رافٹ اور طیارے کا کیبن ملا جبکہ بعد ازاں غوطہ خوروں نے ملبے سے تمام چھ افراد کی لاشیں برآمد کرلیں۔

Crew vehicles are seen parked at the search site for missing people after a small plane crashed off the coast of Mississippi, Tuesday, Nov. 25, 2026.

سیسنا 210 طیارہ خلیج میکسیکو میں مسیسیپی کے شہر پاسکاگولا اور ہارن آئی لینڈ کے درمیان گرا تھا۔ فلائٹ ٹریکنگ ویب سائٹ کے مطابق طیارہ نیو اورلینز سے فورٹ مائرز جارہا تھا۔

حکام نے بتایا کہ برینٹ اسٹوکس اور مائیکل ناکس دونوں پائلٹ تھے اور ان کی لاشوں کا پوسٹ مارٹم کیا جا رہا ہے۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن اور نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ تحقیقات کریں گے۔

Related Posts