امریکی ایئرپورٹ پرشہریار آفریدی کے کپڑے اتار کر چیکنگ کی افواہیں زیرگردش

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی وچیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی کے ساتھ امریکا میں نامناسب رویئے کی اطلاعات زیر گردش ہیں، امریکی ایئرپورٹ پرشہریار آفریدی کے کپڑے اتار کر چیکنگ کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔

سوشل میڈیا پر چلنے والے خبروں کے مطابق امریکا پہنچنے پر شہریارآفریدی کو ایئر پورٹ پر روک لیا گیا، شہریارآفریدی سے ایک گھنٹے تک سکینڈری تحقیقات کی گئیں، سوشل میڈیا سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق نیویارک میں پاکستانی قونصلر نے ایئرپورٹ پہنچ کر صورت حال کو سنبھالا۔