ہم ملک کو نئی مصیبت اور بحران سے بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔شہباز شریف

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شہباز شریف
آئین اور قانون کے ساتھ سنگین مذاق کیا جا رہا ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم ملک کو کسی بھی نئی مصیبت اور بحران سے بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ معاشی خطرات تقاضا کرتے ہیں کہ سب جماعتیں ملک کیلئے کام کریں۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے 2 صوبوں سے نو منتخب آزاد اراکین سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے صدرشہباز شریف نے کہا کہ عدم استحکام کسی سیاسی جماعت کے مفاد میں نہیں ہے۔ ن لیگ نے پہلے بھی ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا تھا۔

گفتگو کے دوران سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ انتشار کے ایجنڈے پر چلنے والے انتشار پھیلارہے ہیں۔ نواز شریف اپنی ذات اور سیاست کی بجائے ہمیشہ ملک اور عوام کے مفاد کو ترجیح دیتے ہیں۔ کے پی کے ترقی کرے تو دہشت گردی پر قابو پاسکتے ہیں۔

ملاقات کے دوران پنجاب اور کے پی کے سے منتخب اراکین نے ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا جن میں این اے 92 بھکر کے رشید اکبر نوانی، پی پی 90 بھکر کے احمد نواز نوانی، پی پی 92 اور93 بھکر کے عامر عنایت شاہانی اور پی کے 106 کے حشام انعام اللہ شامل تھے۔

نو منتخب آزاد رکنِ صوبائی اسمبلی ملک طارق اعوان نے کہا کہ ن لیگ ہمیشہ ملکی ترقی کیلئے کام کرتی آئی ہے، نواز شریف اور شہباز شریف کی قیادت میں ملک کو آگے لے جانا چاہتے ہیں۔ ہم نے حلقے کے عوام اور سپورٹرز کی مشاورت سے ن لیگ میں شمولیت اختیار کی۔

Related Posts