پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار شمعون عباسی نے کہا ہے کہ شوبز شخصیات میں علیحدگی کی وجہ ان سے روا رکھا جانے والا نامناسب رویہ ہے، خاتون فنکارہ سے شوہر کے سامنے فلرٹ کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔
حال ہی میں وہ والا شو کے دوران برج فلم کے مرکزی اداکار نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔ میزبان نے مختلف اداکاروں کی طلاق کی مثالیں دے کر سوال کیا کہ شوبز شخصیات میں طلاق کیوں ہوجاتی ہے۔شمعون عباسی نے کہا کہ مجھ سے ویسے ہی پوچھ لیا ہوتا۔کس کس کی طلاق ہوئی، کب ہوئی؟ یہ بتانے کی ضرورت نہیں تھی۔
پی ایس ایل کا ترانہ ریلیز، عاطف اسلم اور آئمہ بیگ نے مداحوں کے دل جیت لیے
طلاق اور علیحدگی کے متعلق بات کرتے ہوئے شمعون عباسی نے کہا کہ مجھے یہ لگتا ہے کہ جب میاں اور بیوی دونوں شوبز کے ستارے ہوتے ہیں تو ایک دوسرے پر اعتماد اور ایک دوسرے کو برداشت کرنے سے متعلق ایک بڑی باریک سی لائن ہوتی ہے۔مسئلہ یہ آن پڑتا ہے کہ کس کے بارے میں زیادہ بات ہوتی ہے اور کسے زیادہ کام ملتا ہے۔
معروف اداکار شمعون عباسی نے کہا کہ لوگ جان بوجھ کر خاتون فنکار کو زیادہ اہمیت دینا شروع کردیتے ہیں تاکہ شوہر کے مزاج میں پیچیدگی پیدا ہو اور اس کا اندازہ کرنے کی کوشش کی جائے کہ بیوی کو زیادہ اہمیت ملنے پر شوہر فنکار کی کیا حالت ہوگی اور وہ کیسا ردِ عمل ظاہر کرے گا۔ نئی شادی شدہ فنکارہ کو کام بھی زیادہ ملنے لگتا ہے۔
اداکار شمعون عباسی نے کہا کہ شوہر کے سامنے بیوی سے بعض لوگ فلرٹ بھی کرنا شروع کردیتے ہیں کہ دیکھیں یہ فنکار اب کس طرح کا ردِ عمل دیتا ہے۔ اس کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ جب آپ گھر واپس آتے ہیں تو فنکار جوڑی کے درمیان پیچیدگیاں اور مسائل جنم لینے لگتے ہیں۔ جھگڑے پیدا ہوتے ہیں اور بعض اوقات بات علیحدگی تک جا پہنچتی ہے۔