ڈرامہ سیریل عشقِ لا کا نیا گیت ریلیز، مداحوں کا اظہارِ تحسین

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ڈرامہ سیریل عشقِ لا کا نیا گیت ریلیز، مداحوں کا اظہارِ تحسین
ڈرامہ سیریل عشقِ لا کا نیا گیت ریلیز، مداحوں کا اظہارِ تحسین

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف گلوکار اذان سمیع خان کا بطور اداکار پہلا ڈرامہ سیریل عشقِ لا عوامی توجہ کا مرکز بن گیا، ڈرامے کا نیا گیت ریلیز کردیا گیا ہے جس پر مداحوں نے تحسین کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مومنہ درید کی پروڈکشن ، قیصرہ حیات کی تحریر اور امین اقبال کی ہدایات میں ڈرامہ سیریل عشقِ لا کی کاسٹ میں یمنیٰ زیدی، عثمان پیرزادہ، سجل علی، اذان سمیع خان، سیمی راحیل اور سہیل سمیر شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

پی ایس ایل ترانے کی کامیابی، عاطف اسلم کا شریکِ حیات سارہ سے اظہارِ تشکر

معروف گلوکار و اداکار اذان سمیع خان نے اپنے انسٹاگرام پیغام کے ذریعے ہٹ ٹی وی سیریل کے نئے گیت عبادت کا پوسٹر اور گانا ریلیز کیے جانے کی تاریخ شیئر کی۔ گیت کو آواز اذان سمیع خان نے عطا کی ہے۔

نئے گانے کی موسیقی بھی اذان سمیع خان نے ترتیب دی ہے۔ ڈرامے کے جذباتی اور خوبصورت مناظر کو بھی نئے گیت کا حصہ بنایا گیا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے نئے گیت کی ریلیز پر خوشی کا اظہار کیا۔ 

Related Posts