جوان کی کامیابی، شاہ رخ خان نے بہترین اداکار کا ایوارڈ جیت لیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے گزشتہ برس کی کامیاب فلم ”جوان“ میں مرکزی کردار کی کامیابی کے بعد بہترین اداکار کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہ رخ خان نے دادا صاحب پھلکے انٹرنیشنل فلم فیسٹیول ایوارڈ 2024 کی تقریب میں اپنی فلم ”جوان“ میں شاندار کامیابی پر بہترین اداکار کا اعزاز جیتا۔

اپنے ایک مداح کی جانب سے پوسٹ کی گئی ویڈیو میں 58سالہ اداکار شاہ رخ خان نے کہا کہ کچھ عرصے سے مجھے اس قسم کا ایوارڈ نہیں ملا، تاہم اب ایوارڈ پا کر اپنے مداحوں کا شکر گزار ہوں۔ مجھے لگتا ہے کہ شاید میں دوبارہ ایوارڈ جیتنے میں کامیاب نہ ہوسکوں۔

ویڈیو میں شاہ رخ خان نے کہا کہ میں جیوری کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے مجھے بہترین اداکار کے ایوارڈ کے قابل سمجھا۔ کافی عرصے سے مجھے بہترین اداکار کا اعزاز نہیں دیا گیا تھا اور مجھے لگا کہ دوبارہ ملے گا بھی نہیں، لیکن اب میں بہت خوش ہوں۔

شاہ رخ خان نے مداحوں سے ازراہِ مذاق کہا کہ مجھے ایوارڈز پسند ہیں اور میں ایوارڈز کے متعلق تھوڑا سا لالچی بھی ہوں۔ ویدھو ونود چوپڑا ایوارڈز کو مجھ سے زیادہ پسند کرتے ہیں، اس لیے میں اپنا ایوارڈ ان سے شیئر بھی کروں گا۔ فلم جوان کی تمام ٹیم کا شکرگزار ہوں۔ 

Related Posts