کراچی واقعے کی رپورٹ مشتہر کی جائے۔شاہد خاقان عباسی کا مطالبہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چوری چھپانے، مجرموں کو بچانے کا معاملہ نہیں چلے گا، شاہد خاقان
چوری چھپانے، مجرموں کو بچانے کا معاملہ نہیں چلے گا، شاہد خاقان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی نے مطالبہ کیا ہے کہ کراچی واقعے کی رپورٹ مشتہر کی جائے۔

احتساب عدالت اسلام آباد کے باہر میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کراچی واقعے کی رپورٹ کا خلاصہ کل منظرِ عام پر آیا، عوام کو پتہ ہونا چاہئے کہ اصل حقائق کیا ہیں۔

گفتگو کے دوران شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اگر کسی ملک کے وزیرِ اعظم کی تضحیک کی جاسکتی ہے تو عوام کا بھی حق ہے کہ وہ آئی جی واقعے کے حقائق سے آگہی حاصل کرے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ کراچی رپورٹ پبلک کی جائے۔

رپورٹ کے مندرجات پر تبصرہ کرتے ہوئے سابق وزیرِ اعظم نے کہا کہ اگر جذبات میں آ کر آئی جی سندھ جیسے عہدیدار کو اغواء کیا جاسکتا ہے تو عوام کے مسائل بھی جذبات میں آ کر حل ہوسکتے ہیں، ہم نے بھی جذبات میں آ کر گیس اور بجلی کے منصوبے لگائے۔

خود پر لگائے گئے الزامات مسترد کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ میری درخواست ہے کہ ہمارے خرچ پر نیب عدالت کی سماعت عوام کو براہِ راست دکھائی جائے۔ 10 ہزار سے زائد صفحات کا کیس ہے اور سینکڑوں پڑھے بھی نہیں جاسکتے۔

یہ بھی پڑھیں:  ثناء اللہ زہری کا بیان حقیقت کے برعکس ہے، شاہد خاقان عباسی

Related Posts