رمضان شوگر ملز کیس میں شہباز شریف اور حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

رمضان شوگر ملز کیس میں شہباز شریف اور حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
رمضان شوگر ملز کیس میں شہباز شریف اور حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

احتساب عدالت لاہور نے قائدِ حزبِ اختلاف قومی اسمبلی و ن لیگ کے صدر شہباز شریف اور صاحبزادے حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق رمضان شوگر ملز کیس کی سماعت آج احتساب عدالت لاہور میں ہوئی جہاں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز اور ن لیگ کے صدر شہباز شریف کو جیل حکام نے عدالت کے روبرو پیش کیا۔

لاہور کی احتساب عدالت میں نیب کے گواہ غلام مصطفیٰ کے بیان پر جرح ہوئی۔ شہباز شریف کے وکیل نے گواہ سے پوچھا کہ آپ نے ریکارڈ میں نہیں لکھا کہ کبھی کسی اتھارٹی نے پیسے قومی خزانے سے نکلوانے کیلئے کہا ہو؟

گواہ نے جواب دیا کہ یہ درست ہے۔ کبھی کسی اتھارٹی نے پیسے نکلوانے کا حکم نہیں دیا۔ وکیل نے پوچھا کہ جو دستاویزات آپ نے جمع کرائی ہیں، ان پر تاریخ نہیں۔ گواہ نے کہا کہ دستاویزات پر تاریخ درج نہیں ہے۔ وکیل نے پوچھا کب سے ملازم ہیں؟ تو گواہ نے کہا کہ میں 1997ء سے ملازمت کر رہا ہوں۔ 

کیس کی مختصر سماعت کے بعد عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 24 فروری تک توسیع کرکے انہیں جیل حکام کے حوالے کردیا۔ عدالت نے قومی احتساب بیورو (نیب) سے مزید گواہ بھی طلب کیے۔

Related Posts