شہباز شریف کا وزیرِ اعظم بننے کا ارمان پورا نہیں ہوسکتا۔زرتاج گل وزیر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شہباز شریف کا وزیرِ اعظم بننے کا ارمان پورا نہیں ہوسکا۔زرتاج گل وزیر
شہباز شریف کا وزیرِ اعظم بننے کا ارمان پورا نہیں ہوسکا۔زرتاج گل وزیر

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیرِ مملکت برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے کہا ہے کہ قائدِ حزبِ اختلاف شہباز شریف وزیرِ اعظم بننا چاہتے تھے لیکن ان کا یہ ارمان پورا نہیں ہوسکتا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام  میں وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے کہا کہ قومی اسمبلی کے قائدِ حزبِ اختلاف اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے  قرضوں میں جکڑے ہوئے ملک کو بے دردی سے لوٹنے پر ہی اکتفا نہیں کیا بلکہ ان کی کاوشیں اس سے آگے بھی جاری و ساری ہیں۔

وفاقی وزیر زرتاج گل وزیر نے کہا کہ اونٹ رے اونٹ، تیری کون سی کل سیدھی؟ ملک کو لوٹنے کے بعد ایک بھائی (سابق وزیر اعظم نواز شریف) بیماری کا ڈرامہ کرکے لندن فرار ہوگیا جبکہ دوسرا نمونہ وہاں سے ایک اور امید پر واپس آگیا۔شہباز شریف ملک کے وزیرِ اعظم بننا چاہتے تھے۔ انہیں امید تھی کہ ان کا وزیرِ اعظم بننے کا ارمان کوئی پورا کردے گا۔ اب نیب میں ڈرامے جاری ہیں۔ 

Related Posts