شاہ رخ خان نے بیٹی کے ساتھ فلم میں کام کے سوال پر کیا کہا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شاہ رخ خان نے بیٹی کے ساتھ فلم میں کام کے سوال پر کیا کہا؟

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شاہ رخ خان نے حال ہی میں بالی ووڈ میں قدم رکھنے والی اپنی بیٹی سہانا خان کے ساتھ فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا۔

بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ہدایت کار سوجوائے گھوش کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم کی کہانی ایک ایسی یتیم لڑکی (سہانا) کے گرد گھومتی تھی جسے شاہ رخ خان بچاتے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by THE CLUB SRK, NAGPUR (@theclubsrk)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تاہم شاہ رخ خان کے انکار کے بعد ان کی فلم غیر معینہ مدت کے لیے تاخیر کا شکار ہوگئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان نے سہانا خان کی ڈیبیو فلم ’دی آرچیز‘ پر ہونے والی تنقید کے باعث کام کرنے سے انکار کیا ہے انہوں نے کہا کہ میں نہیں چاہتا کہ میری بیٹی کا موازنہ ساتھی اداکاروں کے ساتھ کیا جائے۔

Related Posts