بھارتی یومِ جمہوریہ کی پریڈ میں ٹینک نہیں، ٹریکٹر نظر آرہے ہیں۔شاہ محمود قریشی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی جرمنی کے 2 روزہ دورے کیلئے کل روانہ ہوں گے
وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی جرمنی کے 2 روزہ دورے کیلئے کل روانہ ہوں گے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آج بھارتی یومِ جمہوریہ کی پریڈ میں ٹینک نہیں بلکہ ٹریکٹر نظر آرہے ہیں جو احتجاج کرنے والے بھارتی کسانوں کے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارتی یومِ جمہوریہ کے موقعے پر اپنے بیان میں کہا کہ آج بھارت کے قومی یومِ جمہوریہ کے موقعے پر یومِ سیاہ منایا جارہا ہے۔ مودی سرکار جمہوریت کی جگہ کالے قوانین نافذ کرنے میں مصروف ہے۔ نریندر مودی کی منفی پالیشیاں بھارت کی معیشت خراب کر رہی ہیں۔
بیان میں وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جموں و کشمیر کے شہریوں کو آئین کے تحت دئیے گئے تشخص کو چھینا گیا، بنیادی انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں پر کمشیری قوم سراپا احتجاج نظر آتی ہے۔ بین الاقوامی میڈیا اور انسانی حقوق تنظیمیں بھارتی مظالم کو بے نقاب کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔
وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پریڈ کے دوران ٹینکوں کی جگہ ٹریکٹر نظر آئے، بھارتی کسان دارالحکومت دلی کی طرف مارچ کر رہے ہیں۔ آج بھارت میں اقلیتیں غیر محفوظ ہیں۔ مسلمانوں کے ساتھ ساتھ بھارت میں بنگالی اور دلت سمیت کوئی اقلیت محفوظ نہیں ہے۔ بھارت میں سیکولر ازم کی جگہ ہندوتوا کو عروج حاصل ہورہا ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پڑوسی ممالک بھارتی حکومت کے رویے سے نالاں نظر آتے ہیں۔ بھارت کا رویہ پاکستان کے علاوہ دیگر ہمسایہ ممالک سے بھی بدلا ہوا ہے جن میں بنگلہ دیش، نیپال اور چین شامل ہیں۔ بھارت پڑوسی ممالک سے دور ہو رہا ہے۔ بھارتی حکومت کی پالیسیاں سفارتی محاذ پر بھی بے نقاب ہورہی ہیں۔
واضح رہے کہ بھارت کا یومِ جمہوریہ مقبوضہ کشمیر اور پاکستان میں یومِ سیاہ کے طور پر منایا جارہا ہے۔ اس موقعے پر کل جماعتی حریت کانفرنس نے مکمل ہڑتال کی اپیل کی ہے۔ مقبوضہ وادی کے ساتھ ساتھ مظلوم کشمیری دنیا بھر میں بھارتی مظالم کو عالمی برادری کے سامنے بے نقاب کر رہے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: بھارت، پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا

Related Posts