پاک فوج نے امن کیلئے 4 براعظموں میں 46 سے زائد مشنز میں حصہ لیا۔وزیرِ خارجہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاک فوج نے امن کیلئے 4 براعظموں میں 46 سے زائد مشنز میں حصہ لیا۔وزیرِ خارجہ
پاک فوج نے امن کیلئے 4 براعظموں میں 46 سے زائد مشنز میں حصہ لیا۔وزیرِ خارجہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاک فوج نے قیامِ امن کیلئے دنیا کے 4 براعظموں میں 46 سے زائد مشنز میں حصہ لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے آج اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے قیامِ امن فنڈ کے لیے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زیادہ تر ترقی پذیر ممالک کی طرح پاکستان بھی کورونا وائرس سے انتہائی بری طرح متاثر ہوا ہے۔ عالمی وباء کے باعث پاکستان کا صحتِ عامہ کا نظام دباؤ کا شکار ہوا۔

ملک کے اقتصادی مسائل پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہماری معیشت کورونا سے متاثر ہوئی اور ہماری مالی گنجائش میں کمی واقع ہوئی۔ اس موقعے پر وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے مالی مشکلات کے باوجود قیامِ امن فنڈ میں 25 ہزار ڈالر عطیہ کرنے کا اعلان کیا۔

عالمی امن کیلئے ملکی کاوشوں کو اجاگر کرتے ہوئے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ قیامِ امن کے بنیادی اصول قومی ملکیت یا نیشنل اونر شپ کو برقرار رہنا چاہئے۔ دنیا کی اقوام میں پائیدار امن باہر سے مسلط نہیں کیا جاسکتا جبکہ تنازعات ناانصافیوں اور عدم مساوات سے جنم لیتے ہیں۔ تسلط کا شکار لوگوں کو استصوابِ رائے کا حق نہ دینا بھی تنازعات کا باعث ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی عزائم  امن و سلامتی کے لئے سنگین خطرہ ہیں، صدر آزاد کشمیر

Related Posts