کشمیر پر بھارت کا ظلم و جبر انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔شاہ محمود قریشی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

افغانستان کو ایک تقسیم شدہ گھر کے طور پر دیکھ رہا ہوں، شاہ محمود قریشی
افغانستان کو ایک تقسیم شدہ گھر کے طور پر دیکھ رہا ہوں، شاہ محمود قریشی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر پر بھارت کا ظلم و جبر انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی اور اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ خارجہ نے کشمیر کانفرنس سے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم کشمیریوں کے حقِ خود ارادیت کی حمایت جاری رکھیں گے۔ بھارتی رویہ عالمی ادارے اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے جس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

خطاب کے دوران وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے بد ترین مظالم جاری ہیں اور گزشتہ ڈیڑھ برس سے جنت نظیر وادی میں مکمل بلیک آؤٹ کیا گیا ہے، کشمیریوں کے گھر جلائے گئے اور حریت رہنماؤں کو جیلوں میں مسلسل قید و بند کی صعوبتوں کا سامنا ہے۔

بھارتی ظللم و بربریت کی مذمت کرتے ہوئے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارتی ظلم و تشدد سے کشمیریوں کی تحریکِ آزادی کمزور ہونے کی بجائے طاقتور ہوئی۔ بھارتی ریاست ہندوستان میں اقلیتوں کو دیوار سے لگانے میں مصروف ہے۔

وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان نے بھارت کا مکروہ چہرہ ساری دنیا کے سامنے بے نقاب کردیا۔ آج خود بھارتی میڈیا ظلم و ستم کے خلاف آواز اٹھا رہا ہے۔ کشمیر کی آئینی حیثیت ختم کرنے کے بعد 3 بار مسئلۂ کشمیر پر اقوامِ متحدہ میں بحث ہوئی۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ برطانوی پارلیمنٹیرینز نے واضح کر دیا کہ کشمیرعالمی سطح پر متنازعہ مسئلہ ہے۔

گزشتہ ماہ وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہم عرصہ دراز سے مقبوضہ جموں وکشمیر میں جاری بھارتی مظالم کو دنیا بھر کے سامنے اجاگر کرتے چلے آ رہے ہیں، آج وہی گونج برطانوی پارلیمنٹ میں بھی سنائی دے رہی ہے، بھارت پراپیگنڈہ کر رہا تھا کہ یہ ان کا اندرونی مسئلہ ہے۔

مزید پڑھیں: برطانوی پارلیمنٹیرینز نے کشمیر کو متنازعہ مسئلہ تسلیم کیا۔وزیرِ خارجہ

Related Posts