قومی کرکٹر شاداب خان کی اہلیہ کے ہمراہ روضہ رسول ؐ پر حاضری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قومی کرکٹر شاداب خان کی اہلیہ کے ہمراہ روضہ رسول ؐ پر حاضری
قومی کرکٹر شاداب خان کی اہلیہ کے ہمراہ روضہ رسول ؐ پر حاضری

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

قومی کرکٹر شاداب خان نے شادی کی پہلی سالگرہ پر اہلیہ کے ہمراہ روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر حاضری دی اور دعائیں مانگیں۔

شادی کی پہلی سالگرہ پر ٹیم کے سابق نائب کپتان اور آل راؤنڈر شاداب خان نے اہلیہ کے نام خوبصورت پیغام بھی جاری کیا۔

شاداب خان نے اپنی اہلیہ کے لیے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کردہ پیغام میں لکھا کہ ”شادی کے پہلا سال کے دوران میری زندگی میں کئی اتار چڑھاؤ آئے لیکن آپ میرے ساتھ کھڑی رہیں، ہم ایک ساتھ روئے، ایک ساتھ ہنسے ہیں، اور کئی لمحات کو یادگار بنایا“۔

شاداب خان نے لکھا کہ’شادی کے دوسرے سال کی شروعات ایک ساتھ عمرہ ادا کرتے ہوئے کررہا ہوں، ساتھ ہی آل راؤنڈر نے ہمیشہ خوش و خرم اور صحت مند زندگی گزارنے کی دعا بھی کی۔

یاد رہے کہ آل راؤنڈر شاداب خان نے 24 جنوری 2023 کو قومی ٹیم کے کوچ ثقلین مشتاق کی بیٹی سے سادگی سے نکاح کیا تھا۔

Related Posts