شبیر منشاء چھرہ کوایف پی سی سی آئی کی قائمہ کمیٹی ’’ کسٹمز‘‘ کاکنوینر مقررکردیا گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

FPCCI EXPRESSES SHOCK OVER INCLUSION OF EDIBLE OIL IN SECTION 8B OF SALES TAX BY FBR

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر انجم نثار نے معرو ف صنعتکارشبیر منشاء چھرہ کی خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے کو ایف پی سی سی آئی کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے ’’ کسٹمز‘‘ کے سال 2020 کے لیے کنوینر مقرر کیا ہے۔

ایف پی سی سی آئی کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ شبیر منشاء چھرہ اپنے تجربات اور بہترین خدمات کو بروئے کار لاتے ہوئے تاجربرادری کو محکمہ کسٹمز کے حوالے سے درپیش مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کریں۔

شبیر منشاہ چھرہ ایف پی سی سی آئی کی ایگزیکٹیو کمیٹی برائے2020کے ممبرہیں اور ایف پی سی سی آئی کی بجٹ تجاویزمرتب کرنے والی کمیٹی میں بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: ایف پی سی سی آئی کو فعال کرنے سے معیشت میں بہتری لائی جا سکتی ہے ،میاں زاہد حسین

نیز پاکستان آرٹی فیشل لیدرامپورٹرز اینڈمرچنٹس ایسوسی ایشن( پالیما) کے بانی چیئرمین کے علاوہ ایف پی سی سی آئی کے سابق نائب صدراور معروف صنعتکار مرحوم منشاء چھرہ کے صاحبزادے ہیں۔ وہ کسٹمز سمیت ایف بی آر سے متعلق امور میں بھی کمال مہارت رکھتے ہیں۔

Related Posts