ہماری نئی پیشکش میں گیتوں کی موسیقی ماضی سے زیادہ خوبصورت ہے۔کورین بینڈ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورین پاپ بینڈ سیونٹین کا کہنا ہے کہ ان کی تازہ ترین پیشکشYour Choiceاور اہم گانے Ready to Love کا تصور ماضی کے مقابلے میں زیادہ خوبصورت اور جاندار ہے۔

تفصیلات کے مطابق کورین بینڈ سیونٹین نے حال ہی میں اپنی نئی پیشکش کی موسیقی اور تصور کو پہلے سے بہتر قرار دیتے ہوئے کہا کہ میوزک کے پیچھے ہماری سوچ اور مرکزی خیال میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

جنوبی کوریا کا میوزک بینڈ سیونٹین آج سے 6سال قبل 2015 میں قائم ہوا اور دنیا بھر میں 2 ارب سے زائد اسٹریمز اپنے نام کیں جبکہ کورین بینڈ کے گیت ہوم رن اور لیفٹ اینڈ رائٹ عوام میں سب سے زیادہ مقبول ہوئے۔

گزشتہ برس کورین بینڈ نے 2 البمز سیمی کولن اور ہینگ ریلیز کیے جن کی 10 لاکھ سے زائد نقول فروخت ہوئیں۔ اس حوالے سے پاپ اسٹارز کا کہنا ہے کہ ہم ہمیشہ خلوصِ نیت سے اپنے احساسات موسیقی اور شاعری کے ذریعے عوام تک پہنچاتے ہیں۔

کورین بینڈ کے 13 ممبران اور 3 یونٹس ہیں اور موسیقی اور گیتوں سے لے کر کوریوگرافی تک، تمام پاپ اسٹارز منفرد قسم کا تفریحی مواد عوام تک پہنچا رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ عوام سے جو شہرت اور مقبولیت ہمیں ملی ہے، اس کے اعتراف کیلئے ہم پوری محنت کر رہے ہیں۔

موسیقی کی دنیا میں ہر ملک کے ستارے مختلف گیت اور سازو آواز کے امتزاج سے نت نئی تخلیقات عوام تک پہنچانے میں مصروف ہیں۔ ایک اور کورین پاپ بینڈ بی ٹی ایس کے مختلف گیت بھی مقبولیت کی بلندیوں کو چھو گئے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل کورین پاپ سنگرز بی ٹی ایس کے گائے ہوئے گیت بٹر نے تاریخی کامیابی حاصل کر لی، گانا بل بورڈ گلوبل 200 چارٹ پر پہلے نمبر پر آگیا۔

 تازہ ترین گانے بٹر کی کامیابی نے بی ٹی ایس کو راتوں رات دنیا کا سب سے بڑا میوزک بینڈ بنا دیا۔رواں ماہ بل بورڈ کے مین سنگلز چارٹ اور ہاٹ 100چارٹ میں شمولیت کے دوسرے ہفتے بھی بٹر پہلے نمبر پر رہا۔

مزید پڑھیں: بی ٹی ایس کا گیت بل بورڈ گلوبل 200 چارٹ پر پہلے نمبر پر آگیا