بٹر کی تاریخی کامیابی، بی ٹی ایس کا گیت بل بورڈ گلوبل 200 چارٹ پر پہلے نمبر پر آگیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بٹر کی تاریخی کامیابی، بی ٹی ایس کا گیت بل بورڈ گلوبل 200 چارٹ پر پہلے نمبر پر آگیا
بٹر کی تاریخی کامیابی، بی ٹی ایس کا گیت بل بورڈ گلوبل 200 چارٹ پر پہلے نمبر پر آگیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سیول: کورین پاپ سنگرز بی ٹی ایس کے گائے ہوئے گیت بٹر نے تاریخی کامیابی حاصل کر لی، گانا بل بورڈ گلوبل 200 چارٹ پر پہلے نمبر پر آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تازہ ترین گانے بٹر کی کامیابی نے بی ٹی ایس کو راتوں رات دنیا کا سب سے بڑا میوزک بینڈ بنا دیا۔ بل بورڈ کے مین سنگلز چارٹ اور ہاٹ 100چارٹ میں شمولیت کے دوسرے ہفتے بھی بٹر پہلے نمبر پر رہا۔

اس حوالے سے بل بورڈ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بی ٹی ایس کی طرف سے گایا گیا گانا بٹر نہ صرف اول نمبر پر آنے والے گانوں میں سب سے اعلیٰ ہے بلکہ چارٹ پر تاریخ کے تمام اول نمبر کے گانوں میں یہ سب سے بڑا گانا قرار دیا گیا ہے۔

آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارمز پر بی ٹی ایس کے گانے بٹر کوریکارڈ 28 کروڑ 92 لاکھ سے زائد بار دیکھا گیا جبکہ 21 مئی سے لے کر 27 مئی تک گانے کی ریکارڈ کی گئی 2 لاکھ 49 ہزار نقول فروخت بھی کی گئیں جو ایک الگ ریکارڈ ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ سابقہ ریکارڈ بھی بی ٹی ایس بینڈ کا اپنا بنایا ہوا تھا جسے بٹر کے ذریعے توڑ دیا گیا۔ سابقہ گیت لائف گوز آن بل بورڈ گلوبل 200 میں گزشتہ برس اوّل نمبر پر رہا جسے 15 کروڑ 25 لاکھ مرتبہ دیکھا گیا۔

جنوبی کوریا کا بینڈ بی ٹی ایس سب سے زیادہ فروخت ہونے والے گانوں کا ریکارڈ بھی اپنے نام کرچکا ہے۔ گزشتہ برس دسمبر میں بینڈ کے گیت بلیو اینڈ گرے کی 87 ہزار سے زائد نقول فروخت کی گئیں۔ ٹریک کو 1 کروڑ 90 لاکھ مرتبہ امریکا میں دیکھا گیا اور 3 جون کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران گانا 1 لاکھ 40 ہزار 200 سے زائد بار ڈاؤن لوڈ کیا گیا۔ 

یاد رہے کہ اِِس سے قبل کورین پاپ میوزک گروپ بی ٹی ایس نے اپنے نئے گانے بٹر کا ٹیزر ریلیز کردیا جس کی ویڈیو 2 کروڑ سے زائد افراد نے دیکھی۔

گزشتہ ماہ بی ٹی ایس نے گانے کا ٹیزر 18 مئی کے روز جاری کیا۔ کورین پاپ گروپ کی ویڈیو کو  2 کروڑ 30 لاکھ سے زائد صارفین نے دیکھا جن میں سے متعدد نے پسندیدگی کا اظہار بھی کیا۔

مزید پڑھیں:  بٹر کا ٹیزر جاری، 2 کروڑ سے زائد افراد نے ویڈیو دیکھ لی

Related Posts