’سیٹی بجے گی‘ علی ظفر نے پی ایس ایل میں انٹری دے دی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

’سیٹی بجے گی‘ علی ظفر نے پی ایس ایل میں انٹری دے دی
’سیٹی بجے گی‘ علی ظفر نے پی ایس ایل میں انٹری دے دی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ملک کے معروف گلوکار علی ظفر کی پی ایس ایل سیزن 9 میں واپسی ہوئی ہے اور وہ پاکستان سپر لیگ کا آفیشل ترانہ گائیں گے۔

علی ظفر کی پیانو بجاتے ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) نے جاری کی اور لکھا کہ گلوکار پی ایس ایل 9 کا آفیشل تھرانہ گنگنائیں گے۔

ملک کے مشہور و معروف گلوکار علی ظفر نے پی ایس ایل ون، ٹو، تھری کے ترانے بھی گائے تھے۔جو بے حد مقبو ل ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل کا نواں سیزن 17 فروری سے لاہور میں شروع ہوگا۔

اُدھر جواب میں گلوکار علی ظفر نے بھی سوشل میڈیا پر یہ پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ بالکل بجے گی اور سٹیج بھی پھر سے سجے گا۔

انہوں نے گانے کی تیاری کے حوالے سے اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ پیانو پر دھن کی تیاری میں مصروف ہیں۔

Related Posts