سنی لیون کی نیم عریاں تصویر اساتذہ بھرتی کے ایڈمٹ کارڈ پر چھاپ دی گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سنی لیون کی نیم عریاں تصویر اساتذہ بھرتی کے ایڈمٹ کارڈ پر چھاپ دی گئی
سنی لیون کی نیم عریاں تصویر اساتذہ بھرتی کے ایڈمٹ کارڈ پر چھاپ دی گئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کرناٹک: بھارتی ریاست کرناٹک میں ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا، جب اساتذہ کی بھرتی کے امتحان میں شرکت کیلئے ایڈمٹ کارڈ پر امیدواروں کی جگہ بولڈ اداکارہ کی تصویر کو چھاپ دیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ایک امیدوار کے ایڈمٹ کارڈ پر اس کی تصویر کے بجائے اداکارہ سنی لیون کی تصویر تھی۔

سنی لیون کی تصویر والے ایڈمٹ کارڈ کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا جس کے بعد ریاستی محکمہ تعلیم کو تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے۔

ٹوئٹر پر کرناٹک کانگریس کے سوشل میڈیا چیئر پرسن بی آر نائیڈو نے الزام لگایا کہ ریاستی محکمہ تعلیم نے امیدوار کی تصویر کے بجائے ہال ٹکٹ پر اداکارہ کی تصویر چھاپی ہے۔

بی سی ناگیش کے دفتر کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ امیدوار کو ایک تصویر اپ لوڈ کرنی ہوتی ہے، وہ فائل کے ساتھ جو بھی تصویر لگاتے ہیں سسٹم اسے ایڈمٹ کارڈ پر لگا دیتا ہے۔

مزید پڑھیں:بپاشا باسو کے ہاں بیٹی کی پیدائش

خاتون امیدوار کے مطابق اس کے شوہر کے دوست نے ان کی معلومات فارم پر تصویر کو اپلوڈ کیا تھا، کرناٹک کے محکمہ تعلیم نے کہا کہ وہ معاملے کی تحقیقات کے بعد مقدمے کا اندراج کرائیں گے۔

Related Posts