ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے لیے سکیورٹی پلان تیار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے لیے سکیورٹی پلان تیار
ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے لیے سکیورٹی پلان تیار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے لیے سکیورٹی پلان تیار کر لیا گیا ہے۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی اور 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز کا آغاز 13 دسمبر سے ہو گا اور تمام میچز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

پولیس حکام کے مطابق دورے کا سکیورٹی پلان ایس ایس یو ہیڈکوارٹرز میں ڈی آئی جی سکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن مقصود احمد کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں تیار کیا گیا۔ اجلاس میں پولیس اور رینجرز سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سینئر افسران نے بھی شرکت کی۔

ڈی آئی جی مقصود احمد کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان ہونے والے میچزکے دوران 800 ایس ایس یو کمانڈوز سمیت 1500 سے زائد اہلکار ڈیوٹی کے فرائض انجام دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ماہر نشانہ باز بھی حساس مقامات پر تعینات کیے جائیں گے اور اسپیشلائزڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول بس اسٹیڈیم کے اطراف نگرانی کے لیے نیشنل اسٹیڈیم پر موجود رہے گی۔

مزید پڑھیں: شاہين آفريدي کاانعام،آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری

مقصود احمد کے مطابق تماشائیوں کے لیے پارکنگ پوائنٹس سے نیشنل اسٹیڈیم تک شٹل بس سروس چلے گی، ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے ٹیم ایس ایس یو ہیڈکوارٹرز میں الرٹ رہے گی۔

Related Posts