سرخ سیارے کے نئے راز بے نقاب، مریخ کی تاریخ میں سب سے بڑے زلزلے کے جھٹکے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سائنسدان سرخ سیارے کے نئے راز بے نقاب کرنے کیلئے بے تاب ہیں، مریخ کی تاریخ میں سب سے بڑے زلزلے کے جھٹکوں نے محققین کیلئے آسانیاں پیدا کردیں۔

تفصیلات کے مطابق مریخ پر 4 اعشاریہ 7 شدت کا زلزلہ گزشتہ برس مئی کے دوران آیا جو مسلسل 4 گھنٹے تک جاری رہا جس نے مریخ پر ماضی میں ریکارڈ کیے گئے زلزلے سے 5 گنا زیادہ توانائی چھوڑی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

ایلون مسک 200 ارب ڈالر سے محروم ہونے والے پہلے انسان قرار

مریخ پر زلزلے کی سرگرمیوں کا نقشہ بنا لیا جائے تو سائنسدانوں کو یہ سمجھنے میں مدد ملے گی کہ مستقبل کے محققین کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے انفرا اسٹرکچر کب اور کیسے بنایا جائے۔ زلزلے سے نئی پرتوں کا انکشاف کردیا۔

سرخ سیارے پر اب تک پائے جانے والے سب سے بڑے زلزلے نے مریخ کی پرت میں ایسی تہوں کی موجودگی کی نشاندہی کی ہے جو کسی بڑی شے کے ساتھ ماضی میں مریخ کے تصادم کی گواہی دے سکے جس میں شہابِ ثاقب سرِ فہرست ہیں۔

ماضی کے اعدادوشمار اور تحقیقی نتائج سے بھی نئے انکشافات سامنے آسکتے ہیں۔ کیلیفورنیا یونیورسٹی، لاس اینجلس میں تحقیق کی گئی۔ جیو فزیکل ریسرچ لیٹرز میں 2 مقالے شائع ہوئے جن میں زلزلے پر تحقیق شائع ہوئی جبکہ زلزلے کو مارسکوک کا نام دیا گیا تھا۔

مسلسل چار گھنٹوں سے زائد وقت تک جاری زلزلے نے ماضی کے تمام زلزلوں سے پانچ گنا زیادہ توانائی خارج کی، یہ زلزلہ اتنا طاقتور تھا کہ سیارے کے مدار کے گرد زلزلے کی مکمل لہریں روانہ کرسکتا تھا۔ ماہرین کے مطابق یہ رجحان مریخ پر پہلی بار دیکھنے میں آیا۔