سعودی آرامکو 0.5 فی صد حصص چھوٹے سرمایہ کاروں کو فروخت کے لیے پیش کرے گی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

aramco
سعودی آرامکو 0.5 فی صد حصص چھوٹے سرمایہ کاروں کو فروخت کے لیے پیش کرے گی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ریاض: سعودی کمپنی آرامکو نے اپنے حصص کی پہلی مرتبہ مارکیٹ میں فروخت کے لیے 600 صفحات کو محیط پراسپیکٹس جاری کردی ہے۔ ابتدا میں نصف (0.5) فی صد حصص پرچون سرمایہ کاروں کو فروخت کے لیے پیش کیے جائیں گے۔

عرب ٹی وی کے مطابق کمپنی پہلے مرحلے میں سعودی عرب کی مارکیٹ میں دو فی صد حصص جاری کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ سعودی عرب نے کمپنی کے اثاثوں کی مالیت کا تخمینہ بیس کھرب ڈالر لگایا ہے جبکہ تجزیہ کاروں اور سرمایہ کار بینکوں کے مطابق اس کی مالیت دس کھرب بیس ارب ڈالر سے بیس کھرب تیس ارب ڈالر کے درمیان ہوگی۔

واضح رہے کہ آرامکو دنیا کی سب سے زیادہ منافع کمانے والی کمپنی ہے۔اس کا کہنا تھا کہ اداروں اور کارپورٹ سرمایہ کاروں کے لیے حصص کی فروخت کا عمل 17 نومبر سے شروع ہوگا اور یہ چار دسمبر تک جاری رہے گا۔

یہ پڑھیں: کراچی چیمبر کو سری لنکا میں تجارت کی نئی راہیں تلاش کرنے کے لیے دورے کی دعوت

پرچون سرمایہ کار17نومبر سے 28 نومبر تک حصص خرید کرسکیں گے۔پراسپیکٹس میں جن نمایاں مالیاتی اداروں کے ذریعے آرامکو کے حصص فروخت کیے جائیں گے،ان کے نام دیے گئے ہیں۔

ان میں جے پی مورگن ، بوفا میرل لینچ ،مورگن اسٹینلے ، الراجحی کیپٹل اور فرسٹ ابوظبی بنک شامل ہیں۔اس میں حصص کی فروخت کے قواعد وضوابط بھی بیان کیے گئے ہیں اور حصص داران آرامکو کے حصص پہلی مرتبہ خرید کرنے کے بعد 12 مہینے کے عرصے میں انھیں آگے فروخت نہیں کرسکیں گے۔

البتہ وہ کسی غیر ملکی حکومت یا اس سے وابستہ کسی تزویراتی حصص دار کو ان کی فروخت کرسکیں گے۔آرامکو سعودی عرب کی وزارت توانائی کو خدمات اور مطالعات کی مد میں سالانہ 10 کروڑ ڈالر ادا کرے گی۔

Related Posts