سارو گنگولی کے لئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سارو گنگولی کے لئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی
سارو گنگولی کے لئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سابق بھارتی کپتان اور سابق صدر بھارتی کرکٹ بورڈ سارو گنگولی کے لئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی، سابق کپتان کا موبائل فون گھر سے چوری ہو گیا۔

بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی کا فون کولکتہ میں گھر سے چوری ہوا جس کی رپورٹ انہوں نے پولیس میں درج کرا دی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی کے چوری ہونے والے فون کی مالیت 1.6 لاکھ بھارتی روپے بتائی گئی ہے۔

سارو گنگولی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ جب فون چوری ہوا تو وہ گھر پر موجود نہیں تھے اور فون مخصوص جگہ پر رکھا ہوا تھا۔

سابق کپتان نے حکام سے اپیل کی ہے کہ فون میں موجود اہم شخصیات کے نمبر ہونے کی وجہ سے اتھارٹیز فون کے غلط استعمال ہونے سے روکنے کے اقدامات کریں۔انہوں نے کہا کہ میرے فون میں اہم ذاتی معلومات ہیں جبکہ فون میں اہم شخصیات کے نمبرز بھی ہیں۔

دوسری جانب پاکستان کے ابھرتے ہوئے اسٹار بلے باز صائم ایوب کے بارے میں ایڈم ہولیویک نے پیش گوئی کی ہے۔

پاکستان کے بیٹنگ کوچ ایڈم ہولیوک نے بائیں ہاتھ کے اوپنر صائم ایوب کی قابل ذکر صلاحیت پر پختہ یقین کا اظہار کیا ہے۔

حال ہی میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ایوب کے ساتھ کام کرنے کے بعد ہولیویک نے نوجوان پلیئر کی تعریف کی اور اسے واقعی ایک غیر معمولی ٹیلنٹ قرار دیا۔

Related Posts