شاہین آفریدی کے ٹیم سے ڈراپ ہونے پر ثقلین مشتاق کا ردِ عمل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شاہین آفریدی کے ٹیم سے ڈراپ ہونے پر ثقلین مشتاق کا ردِ عمل
شاہین آفریدی کے ٹیم سے ڈراپ ہونے پر ثقلین مشتاق کا ردِ عمل

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

روٹر ڈیم:پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کا قومی ٹیم کے سپر اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے ٹیم سے ڈراپ ہونے پر رد عمل سامنے آگیا۔

ثقلین مشتاق نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی دنیا کا ٹاپ پرفارمر ہے، اس کی کمی تو محسوس ہوگی،دعا کریں کہ اللہ اس کو صحت دے اور وہ جلد واپس آئے۔

ثقلین مشتاق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نسیم شاہ نے جیسا آج پرفارم کیا ہے اس نے خود کو ثابت کیا،میچ کا پانسہ پلٹنے میں نسیم کا کافی اہم کردار رہا۔

ان کا کہنا تھا کہ بیٹنگ میں بابر نے پوری ٹیم کا بوجھ اٹھایا،نسیم کے ساتھ دیگر بولرز نے بھی اچھا پرفارم کیا، اگر وکٹ نہیں ملی تو رنز ضرور روکے۔ثقلین مشتاق نے کہا کہ بولنگ یونٹ اچھا ہے، ایشیا کپ میں بھی اچھا کھیلیں گے۔

ثقلین مشتاق کا کہنا تھا کہ حارث رؤف میں صلاحیت ہے اس لیے وہ یہاں ہے، پرفارمنس ہونا نہ ہونا الگ بات ہے۔قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ نیدرلینڈز کا ہوم گراؤنڈ ہے تو ان کو یہاں کی کنڈیشنز کا زیادہ معلوم ہے۔

مزید پڑھیں:محمد حسنین ایشیا کپ کیلئے شاہین آفریدی کی جگہ قومی اسکواڈ کا حصہ بن گئے

اُنہوں نے کہا کہ ہم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ اس لیے کی کہ خود کو مشکل صورتحال میں جج کریں۔واضح رہے کہ پاکستان نے گزشتہ روز تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں نیدرلینڈز کو دلچسپ مقابلے کے بعد 9 رنز سے شکست دے کر سیریز میں کلین سوئپ کیا۔

Related Posts