لندن کی سڑکوں پر لنگی پہن کر مستیاں کرتی خاتون کی وڈیو وائرل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو نیوز 18

لندن کی سڑکوں پر دیسی اسٹائل میں لنگی پہن کر پر اعتماد انداز میں مستیاں کرنے والی خاتون کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔

انسٹا گرام پر یہ ویڈیو ویلری دانیا نامی خاتون نے اپنے ہینڈل سے پوسٹ کی ہے، یہ خاتون کئی سالوں سے لندن میں مقیم ہیں۔

کلپ میں ویلری ایک سادہ ٹی شرٹ کے ساتھ نیلے رنگ کی چیکر والی لنگی میں لپٹی نظر آرہی ہیں۔

 

خاتون نے دھوپ والے چشمے بھی لگا رکھے ہیں۔ ویڈیو میں وہ سڑکوں پر جھومتے ہوئے دیکھی جا سکتی ہیں۔ جب وہ شہر میں ٹہلتی ہوئی ایک گروسری اسٹور میں داخل ہوتی ہیں تو اردگرد موجود لوگوں نے انہیں حیران نظروں سے دیکھنا شروع کردیا۔

اسٹور کا کیشیئر بھی ان کےغیر معمولی لُک کو دیکھ کر متجسس نظر آیا۔ زیادہ تر شہری خاتون کو اس عجیب و غریب کھلے ڈھلے لباس میں عوامی مقام پر پر اعتمادی کے ساتھ مستیاں اور اٹھکھیلیاں کرتے دیکھ کر حیرت کا اظہار اور مسرت کے ساتھ دیکھتے نظر آئے۔

Related Posts