محمد حسنین ایشیا کپ کیلئے شاہین آفریدی کی جگہ قومی اسکواڈ کا حصہ بن گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

محمد حسنین ایشیا کپ کیلئے شاہین آفریدی کی جگہ قومی اسکواڈ کا حصہ بن گئے
محمد حسنین ایشیا کپ کیلئے شاہین آفریدی کی جگہ قومی اسکواڈ کا حصہ بن گئے

لاہور: ایشیاء کپ کیلئے گھٹنے کی انجری کا شکار ہونے کے باعث شاہین آفریدی قومی اسکواڈ کا حصہ نہ بن سکے، ان کی جگہ محمد حسنین کو قومی کرکٹ ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں 27 اگست سے 11 ستمبر تک جاری رہنے والے ایشیاء کپ کیلئے محمد حسنین پاکستان کی نمائندگی کریں گے جو اب تک 18 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز میں 17 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھا چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

آفریدی میرے لیے مختلف تحائف لایا کرتے تھے، ہربھجن سنگھ

 برطانیہ میں دی ہنڈرڈز سیریز کھیلنے والے محمد حسنین قومی ٹی 20 اسکواڈ جوائن کرنے کیلئے دبئی روانہ ہوں گے۔ منگل کی صبح آصف علی، حیدر علی، افتخار احمد اور عثمان قادر بھی پاکستان سے روانہ ہوجائیں گے۔

تمام کھلاڑی دبئی میں قومی ٹی 20 اسکواڈ جوائن کریں گے۔ نیدر لینڈز ٹور کیلئے اعلان کردہ 16 رکنی اسکواڈ میں شامل عبداللہ شفیق، امام الحق، محمد حارث، سلمان علی آغا اور زاہد محمود کی جگہ آصف، حیدر، افتخار اور عثمان شامل ہونگے۔

ایشیاء کپ کیلئے پاکستان اپنا پہلا میچ 28 اگست کو بھارت کے خلاف کھیلے گا، دوسرا میچ شارجہ میں 2 ستمبر کے روز ہوگا جو کوالیفائر ٹیم سے کھیلا جائے گا۔ سپر فور کے میچز 3 سے 9ستمبر تک ہوں گے جس کے بعد ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کا اعلان ہوگا۔ 

 

Related Posts