حکومت کا سزا یافتہ افرادکے میڈیا میں بیانات کے تدارک کیلئے لائحہ عمل بنانے کا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

firdous ashiq
حکومت کا سزا یافتہ افرادکے میڈیا میں بیانات کے تدارک کیلئے لائحہ عمل بنانے کا فیصلہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے سزا یافتہ افرادکے میڈیا میں بیانات کے تدارک کیلئے لائحہ عمل بنانے کا فیصلہ لیا ہے اس سلسلے میں ٹاسک وزیر قانون کو دے دیا گیا۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ کابینہ اجلاس میں بارہ نکاتی ایجنڈاپیش کیا گیا، چھ ایجنڈہ آئٹم منظور ہوئے، ایک مؤخر ہوا، ایک کی سمری واپس لی گئی ، ایک منسوخ ہوا۔

انہوں نے کہاکہ عوام کو درپیش مسائل کے لائحہ عمل کے لئے بحث ہوئی، حکومت کی پندرہ ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ گیس اور بجلی کی قیمتوں کے حوالے سے وزارت واٹر اینڈ پاور اور وزارت پٹرولیم سے تفصیلی بریفنگ لی گئی۔

ان کاکہناتھا کہ تین سو یونٹ تک بجلی صارفین کو دو سو بیالیس ارب روپے کی سبسڈی دی گئی ہے، کابینہ کو بتایا گیا کہ زرعی شعبہ کو سو ارب روپے کی سبسڈی فراہم کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم نے وزارت سائنس کو دوبارہ سمری لانے کی ہدایت کی، کابینہ ارکان نے کہا بجلی کے ہر کنزیومر کی ریزرویشن ہے کہ عملے کی ملی بھگت سے اضافی یونٹس کا بوجھ صارفین پر ڈالا جاتا ہے ۔

فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ گھریلو صارفین کو دوہزار اٹھارہ انیس میں انیس ارب روپے کی سبسڈی دی گئی ہے، دو ہزار انیس بیس کے لئے گھریلو صارفین کو تیس ارب روپے کی سبسڈی رکھی گئی ہے۔

انہوں نے بتایاکہ کلین گرین گیس صارفین تک پہنچانے کے لئے لائحہ عمل پر بھی بات کی گئی، گرمیوں میں گیس کے بل کم اور سردیوں میں زیادہ آتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ وزیر قانون کو ہدایت کی گئی کہ معاشرتی نظام کو تباہ ہونے سے بچائیں۔

معاون خصوصی نے کہاکہ چور اور ڈاکو میڈیا کی زینت بنیں گے تو کرائم کم نہیں ہوگا، وزیر قانون کو اس پر لائحہ عمل طے کرنے کا ٹاسک دیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ جیلوں سے سزائیں کاٹنے کے بعد وکٹری کا نشان بنانے والوں سے متعلق قوم حق اور سچ واضح ہونا چاہئے۔

انہوں نے کہاکہ سزا یافتہ اور مفرور افراد میڈیا پر آکر ملکی قوانین کا مذاق اڑاتے ہیں،سزا یافتہ افرادکے میڈیا میں بیانات کے تدارک کیلئے لائحہ عمل بنانے کی ہدایت کی گئی ۔

معاون خصوصی نے کہاکہ ہیلتھ ریفارم پروگرام پر لائحہ عمل طے کرنے پر بات چیت کی گئی، اسپتالوں میں بہتر سہولیات اور ممکنہ اقدامات حکومت کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہسپتالوں میں بلڈنگز کی مرمت، صفائی سمیت تمام سہولیات سے متعلق بات کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:وفاقی کابینہ،وزیراعظم سمیت متعددوزراکی مریم نوازکی بیرون ملک روانگی کی مخالفت

انہوں نے کہاکہ سابقہ ادوار میں اصل قیمتیں پاس نہیں کی گئیں، سابقہ حکومتیں اصل قیمتیں دبا کر ریلیف دیتی رہیں۔ انہوں نے کہاکہ اب اصل قیمتیں بڑھی ہیں تو اچانک عوام پر مہنگائی کا بوجھ بڑھ گیا ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ اسحق ڈار مفرور ہیں پاکستان واپس نہیں آ رہے، میڈیا کے ساتھ گْڈی گْڈی ہوتے ہیں لیکن پاکستان واپس نہیں آتے۔ انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ کی اصل ذمہ داری قانون سازی ہے، اگر ماضی میں قانون سازی کرائی جاتی تو ہمیں آرڈیننس پاس کرانے کی ضرورت نہ پڑتی۔

انہوں نے کہاکہ کسی شخص کی کمر میں درد ہوتا ہے تو وہ چاہتے ہیں جب تک اجلاس ہے اسمبلی میں رہیں۔ انہوں نے کہاکہ ایک روز قبل سیالکوٹ کے نامی گرامی سپوت نے کہا ترمیم میں حکومت کا ساتھ نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہاکہ خواجہ آصف نے بیرون ملک نوکری کرکے اعلیٰ ٹرافی اٹھائی تھی، سارے مفرور اکٹھے کر کے لندن میں میٹنگز کی جارہی ہیں، یہ قانون کے ساتھ سنگین مذاق ہے۔

Related Posts