ثانیہ مرزا نے دبئی میں اپنے شوہر شعیب ملک اور بیٹے کے ساتھ عید منائی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Sania Mirza looks lovely as she celebrates ‘Eid’ with family

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

معروف بھارتی ٹینس اسٹار اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے اپنے شوہر اور بیٹے کے ساتھ دبئی میں عید منائی۔

ثانیہ مرزا شادی کے بعد اپنے شوہر شعیب ملک کے ساتھ دبئی میں مقیم ہیں اور عیدالفطر بھی کورونا وائرس کے باعث انہوں نے بھارت میں اپنے میکے یا پاکستان میں سسرال والوں کیساتھ منانے کے بجائے دبئی کے ساحل پر منائی۔

 

ثانیہ مرزا نے اپنے شوہر شعب ملک اور بیٹے کے ساتھ خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں، ثانیہ مرزا نے عید پر سبز رنگ کا لباس زیب تن کیا اور سبزجوڑے میں ٹینس اسٹار انتہائی دلکش دکھائی دے رہی ہیں جبکہ شعیب ملک ملک نے گندمی رنگ جبکہ ان کے بیٹے نے سبز قمیض کے ساتھ سفید شلوار پہنی۔

ثانیہ مرزا کی جانب سے سوشل میڈیا پر عید کی تصاویر شیئر کرنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے بیحد پسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔

Related Posts