نازیبا ویڈیوز اور ممنوعہ مواد نہ ہٹایا تو ٹوئٹر بند کردیں گے۔روس نے دھمکی دے دی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نازیبا ویڈیوز اور ممنوعہ مواد نہ ہٹایا تو ٹوئٹر بند کردیں گے۔روس نے دھمکی دے دی
نازیبا ویڈیوز اور ممنوعہ مواد نہ ہٹایا تو ٹوئٹر بند کردیں گے۔روس نے دھمکی دے دی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ماسکو: روسی حکومت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کو دھمکی دی ہے کہ اگر نازیبا ویڈیوز اور ممنوعہ مواد نہ ہٹایا گیا تو ٹوئٹر کو مکمل طور پر بند کردیں گے۔

تفصیلات کے مطابق روس نے ٹوئٹر کو بند کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ممنوعہ مواد، نازیبا ویڈیوز اور غیر مناسب تصاویر نہ ہٹائی گئیں تو روس میں ٹوئٹر کو بلاک کردیا جائے گا۔

روسی حکام کا کہنا ہے کہ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کو ممنوعہ مواد ہٹانے کیلئے 1 ماہ کی مہلت دے دی گئی ہے۔ عمل درآمد میں ناکامی پر ٹوئٹر کو مکمل طور پر بند کردیں گے۔

حکام کے مطابق ٹوئٹر انتظامیہ کو ویب سائٹ سے بچوں کی فحش ویڈیوز، منشیات کے استعمال اور خودکشی کی ترغیب دینے والی ویڈیوز کو ہٹانے کا کہا گیا ہے۔ 1 ماہ میں مواد مکمل طور پر ہٹا دینے کی صورت میں ٹوئٹر کام جاری رکھ سکے گا، بصورتِ دیگر کارروائی ہوگی۔ 

یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاک پر پابندی برقرار، پشاور ہائیکورٹ نے تحریری فیصلہ جاری کردیا

Related Posts