نوازشریف کی لندن میں شادی کی سوشل میڈیا پر افواہیں زیرگردش

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Nawaz Sharif wedding

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لندن: مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد و سابق وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے برطانوی شہریت کیلئے لندن میں شادی کرنے کی افواہیں سوشل میڈیا پر زیرگردش ہیں۔

سوشل میڈیا پر ایک خاتون کے ساتھ نوازشریف کی تصویر وائرل ہورہی ہے جس میں لکھا ہے کہ اب میاں صاحب کو برطانیہ سے کوئی نہیں نکال سکتا۔

واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے برطانوی حکومت کی جانب سے ویزے کی مدت میں توسیع کی درخواست مسترد کرہونے پراپیل دائر کردی ہے۔

ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف نے 6 ماہ کی مدت مکمل ہونے پر توسیع کی درخواست جمع کرائی تھی جسے مسترد کرنے کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنی پڑی۔ اپیل پر فیصلہ ہونے تک نواز شریف برطانیہ میں رہ سکیں گے۔

مزید پڑھیں:
نوازشریف کی مشکلات ختم ہوچکیں

ڈاکٹرز نے نوازشریف کو سفر سے روک دیا،وطن واپسی کا امکان ختم

یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف کی تازہ ترین میڈیکل رپورٹ اگست میں لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرائی گئی ،رپورٹ کے مطابق ڈاکٹرز نے نوازشریف کو سفر سے روک دیاہے۔

سابق وزیراعظم نوازشریف کے وکیل امجد پرویز ایڈووکیٹ نے 3 صفحات پر مشتمل رپورٹ عدالت میں جمع کرادی۔

رپورٹ کے مطابق ڈاکٹرز نے نوازشریف کو سفر سے روک دیا، میڈیکل رپورٹ کے مطابق ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ نوازشریف مختلف بیماریوں میں مبتلا ہیں اس لئے نوازشریف کو عوامی مقامات پر جانے سے گریز کرنا چاہیے۔

Related Posts