رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ماہِ صیام کی آمد، رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

 رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا جس کی صدارت چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین رویتِ ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیرِ صدارت آج کے اجلاس میں رمضان المبارک کا چاند نظر آنے سے متعلق اعلان کیا جائے گا۔ مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی اجلاس کے علاوہ ذیلی کمیٹیوں کے اجلاس بھی آج ہی منعقد ہوں گے۔

محکمۂ اوقاف خیبر پختونخوا کے مطابق رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس عید گاہ، چارسدہ روڈ پر ایڈمنسٹریٹر اوقاف کے دفتر میں منعقد ہوگا جس میں رویتِ ہلال کمیٹی کے عہدیدار جید علمائے کرام شریک ہوں گے۔

رمضان کا چاند دیکھنے کے متعلق شہادتیں چیئرمین مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد، رکن رویتِ ہلال کمیٹی ڈاکٹر حافظ عبدالغفور اور دفتر ایڈمنسٹریٹر محکمۂ اوقاف کے رابطہ نمبروں پر دی جاسکیں گی۔

چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کے بیان کے مطابق مفتی پوپلزئی کو بھی مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے تاکہ ملک بھر میں یکم رمضان کی ایک ہی تاریخ کا اعلان ممکن بنایا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں: مولانا فضل الرحمان نے پی ڈی ایم کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا

Related Posts