بجٹ 2021، شعبۂ صحت کے پراجیکٹس کیلئے 21.72 ارب روپے مختص

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بجٹ 2021، شعبۂ صحت کے پراجیکٹس کیلئے 21.72 ارب روپے مختص

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے نئے مالی سال 22-2021ء کے بجٹ میں شعبۂ صحت کے پراجیکٹس کیلئے 21 اعشاریہ 72 ارب روپے مختص کردئیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ خزانہ شوکت ترین نے گزشتہ روز قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کیا جس شعبۂ صحت کے پراجیکٹس کیلئے 21 اعشاریہ 72 ارب روپے مختص ہیں جن میں سرکاری ترقیاتی پروگرام 22-2021 کے تحت 20 جاری اور 26 نئے پراجیکٹس شامل ہوں گے۔

وزیرِ خزانہ شوکت ترین کی جانب سے جاری کی گئی بجٹ دستاویز کے مطابق جاری پراجیکٹس کیلئے 13.07 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جبکہ نئے پراگرامز کیلئے 8.65 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔وزیرِ اعظم کے صحت سہولت پروگرام کیلئے 5 ارب 60 کروڑ مختص کردئیے گئے۔

وفاقی حکومت نے پمز ہسپتال اسلام آباد کے زچہ و بچہ صحت مرکز کیلئے 2 ارب 20 کروڑ 68 لاکھ روپے مختص کیے ہیں۔ اسلام آباد میں 200 بستر کے ہسپتال کیلئے 2 ارب روپے الگ رکھے گئے ہیں جس سے حادثات کا شکار عوام کو علاج معالجے کی سہولیات میسر آئیں گی۔ 

پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) اسلام آباد کے 200 بیڈز پر مشتمل شعبۂ حادثات و ہنگامی خدمات کیلئے 1 ارب 75 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ راولپنڈی میں بھی 200 بیڈز پر مشتمل گائنکالوجی اینڈ آبسٹیٹرکس سنٹر کیلئے 1 ارب 63 کروڑ 99لاکھ روپے رکھے گئے ہیں۔

پمز اسلام آباد کے ایچ وی اے سی پلانٹ روم کیلئے حکومت نے صحت کے بجٹ میں 87 کروڑ 90 لاکھ روپے مختص کیے ہیں۔ آئی ڈی ایس آر ایس، پی ایچ ایل این اور ایف ای ایل ٹی پی کیلئے بھی 75 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ دیہی صحت کی سہولیات کیلئے 71 کروڑ 31 لاکھ 52 ہزار روپے رکھے گئے ہیں۔

اسی طرح حکومت نے پمز ہسپتال اسلام آباد کے نیوروسرجری ڈپارٹمنٹ  کی اپ گریڈیشن اور سہولیات میں بہتری کیلئے 50 کروڑ روپے مختص کیے ہیں جس سے اسلام آباد کے شہریوں کو بہتر خدمات کی فراہمی ممکن ہوسکے گی۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل وفاقی حکومت نے دفاعی اخراجات میں 6 اعشاریہ 2 فیصد اضافے کا فیصلہ کر لیا جس کے تحت دفاعی بجٹ کا تخمینہ 1.37 ٹریلین روپے لگایا گیا ہے۔

 سال 20-2019 میں دفاعی بجٹ میں 4 اعشاریہ 74 فیصد اضافہ ہوا تھا جبکہ آئندہ مالی سال 22-2021 کیلئے مجموعی بجٹ 8.48 ٹریلین کا 16 فیصد مختص کیا گیا ہے جو جی ڈی پی کا 2اعشاریہ 54 فیصد بنتا ہے۔

مزید پڑھیں: بجٹ 2021، حکومت کا دفاعی اخراجات میں 6.2 فیصد اضافے کا فیصلہ

Related Posts