بجٹ 2021، حکومت کا دفاعی اخراجات میں 6.2 فیصد اضافے کا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بجٹ 2021، حکومت کا دفاعی اخراجات میں 6.2 فیصد اضافے کا فیصلہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے دفاعی اخراجات میں 6 اعشاریہ 2 فیصد اضافے کا فیصلہ کر لیا جس کے تحت دفاعی بجٹ کا تخمینہ 1.37 ٹریلین روپے لگایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سال 20-2019 میں دفاعی بجٹ میں 4 اعشاریہ 74 فیصد اضافہ ہوا تھا جبکہ آئندہ مالی سال 22-2021 کیلئے مجموعی بجٹ 8.48 ٹریلین کا 16 فیصد مختص کیا گیا ہے جو جی ڈی پی کا 2اعشاریہ 54 فیصد بنتا ہے۔

ریٹائرڈ فوجی افسران کیلئے حکومت نے 360 ارب روپے الگ مختص کیے ہیں جو دفاعی بجٹ کے علاوہ ہوگا جس سے پتہ چلتا ہے کہ مسلح افواج کو سول خدمات اور اثاثہ جات کیلئے خاطر خواہ رقم حاصل ہوگی۔

گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں اثاثہ جات کیلئے اخراجات کا تخمینہ 9اعشاریہ 4 فیصد بڑھ چکا ہے۔ حکومت نے سول اقدامات کیلئے 169.8 فیصد رکھنے کی تجویز دی ہے جو گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 9.2فیصد زائد ہے۔

دفاعی آپریٹنگ اخراجات کو حکومت نے 8.64 فیصد اضافہ کرکے 327.14 ارب روپے کردیا جس میں ٹرانسپورٹ، راشن، تربیت اور علاج معالجہ شامل ہے۔ ملازمت سے متعلقہ اخراجات کیلئے 35فیصد یعنی 481.6ارب روپے رکھے گئے ہیں۔

اسی 35 فیصد میں تنخواہیں اور الاؤنسز وغیرہ بھی شامل ہیں۔ بری فوج کو 47.55 فیصد یعنی 651.5 ارب روپے دئیے جائیں گے۔ فضائیہ کو 21.26 فیصد یعنی 291.2 ارب، بحریہ کو 10.85فیصد یعنی 148.7 ارب دئیے جائیں گے۔

بین الافواج عسکری اداروں (انٹر سروسز آرگنائزیشنز، آئی ایس ائی، آئی ایس پی آر وغیرہ) کو 20.32فیصد یعنی 278.5ارب روپے ملیں گے، حکومت کا کہنا ہے کہ ملک کی دفاعی صورتحال کے اعتبار سے متوازن بجٹ پیش کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل وفاقی وزیرِ خزانہ شوکت ترین نے قومی اسمبلی میں نئے مالی سال کا بجٹ پیش کردیا جس کا حجم 8 ہزار 400 ارب سے زائد ہے۔ سوال یہ ہے کہ بجٹ 22-2021ء میں عوام کے کام آنے والے کون سے اقدامات کی منصوبہ بندی کی گئی ہے؟

ایسے بہت سے اقدامات ہوسکتے ہیں جو عام آدمی کی زندگی پر براہِ راست اثر انداز ہوتے ہیں۔ لوگ اشیائے ضروریہ کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے پریشان ہیں اور تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیاجاتا۔حکومت نے عام آدمی کیلئے کیا اقدامات اٹھائے، یہ سوال بہت اہمیت کا حامل ہے۔

مزید پڑھیں: وفاقی حکومت نے عام آدمی کو کیا ریلیف دیا؟ بجٹ 2021 کے اہم نکات

Related Posts