دبئی:یو اے ای میں کھیلے گئے ایشیاء کپ کے آج کے میچ میں بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کا ایک منفرد ریکارڈ بھی برابر کردیا۔
بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے ہانگ کانگ کیخلاف 44 گیندوں پر 59 رنز بنائے اور اس کے ساتھ ہی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں بھارتی کپتان کا سب سے زیادہ ففٹی یا اس سے بڑا اسکور کرنے کا ریکارڈ برابر کردیا۔
روہت شرما بھی 31 بار ففٹی یا اس سے زائد رنز اسکور کرچکے ہیں جن میں 27 نصف سنچریاں اور 4 سنچریاں شامل ہیں البتہ ویرات کوہلی اب تک ٹی ٹوئنٹی میں سنچری اسکور نہیں کرسکے ہیں۔
2022 میں یہ کوہلی کی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں دوسری ففٹی ہے جبکہ مجموعی طور پر یہ کوہلی کا 31 واں ففٹی پلس اسکور تھا۔
مزید پڑھیں:ایشیا کپ: بھارت نے ہانگ کانگ کو 40رنز سے شکست دیدی