ڈکیتی کی بڑی واردات، ڈاکو بینک سے دو کلو سونا لے اڑے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ڈیفنس خیابان شہباز میں نجی بینک سے نا معلوم ملزمان بینک لاکر سے دو کلو سونا لے کر فرار ہوگئے۔

ڈیفنس خیابان شہباز میں نجی بینک میں لاکر سے چوری کی واردات پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان شہری انوار الحق کا دو کلو سونا لے اڑے۔

پولیس کے مطابق شہری نے ابتدائی بیان دیا ہے کہ پورے خاندان کا سونا بینک لاکر میں رکھا تھا اور مئی 2020 میں آخری بار لاکر کھولا گیا تھا تاہم اب ضرورت پڑنے پر جب بینک آکر لاکر کھولا تو سونے کی جگہ صرف ایک خالی شاپر موجود تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

سندھ کا اہم شہر سیلاب میں مکمل ڈوب گیا، ہر طرف تباہی کی داستانیں

پولیس نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھا کرنا شروع کردیئے ہیں جب کہ متاثرہ شہری کا ابتدائی بیان قلمبند کرنے کے بعد پولیس نے شہری کو درخشاں تھانے میں واقعے کا مقدمہ درج کروانے کی ہدایت کی ہے تاکہ مزید تحقیقات کو آگے بڑھایا جاسکے۔

Related Posts