پاک فضائیہ کی سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاک فضائیہ کی سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری
پاک فضائیہ کی سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاک فضائیہ کی بلوچستان، سندھ اور پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق بلوچستان، سندھ اور جنوبی پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فضائیہ کا ریلیف اور ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پی اے ایف کی ریسکیو ٹیموں نے موسلادھار بارشوں اور سیلاب سے بری طرح متاثر ہونے والے علاقوں کے مکینوں میں 1000 پکے ہوئے کھانے کے پیکٹس، 25 خیمے اور 2090 پاؤنڈ راشن تقسیم کیا۔

ترجمان نے بتایا کہ سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے پاک فضائیہ کے متعلقہ شعبوں کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ترجمان پاک فضائیہ نے کہا کہ ائیر چیف کی خصوصی ہدایات پر پاک فضائیہ کے فیلڈ میڈیکل کیمپ متاثرینِ سیلاب کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کے لیے دن رات مصروف ہیں۔

مزید پڑھیں:کل سے مون سون سسٹم مشرقی سندھ پراثرانداز ہوسکتا ہے، محکمہ موسمیات

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق سیلاب زدہ علاقوں میں نامساعد موسمی حالات کے باوجود پی اے ایف کے اہلکار سیلاب متاثرین کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد فراہم کرنے میں کوشاں ہیں۔

ترجمان پاک فضائیہ نے کہاکہ پی اے ایف کے میڈیکل کیمپوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 239 مریضوں کو طبی امداد کی فراہمی کی گئی جبکہ پاک فضائیہ کی ایمرجنسی ریسپانس ٹیموں نے متعدد خاندانوں کو محفوظ مقامات پر بھی منتقل کیا۔

Related Posts