سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنا عوام کے مفاد میں ہے،فواد چوہدری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Fawad-Chaudhry

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنا عوام کے مفاد میں ہے، سوشل میڈیا کمپنیز کو اقتصادی قوانین کے تحت پاکستان میں رجسٹر کرانا لازمی ہے۔

فیس بک، ٹک ٹاک، ٹوئٹر، یوٹیوب اور دیگر آن لائن سوشل میڈیا سروسز کو ریگولیٹ کرنے کے لیے حکومت نے قواعد و ضوابط کی منظوری دی ہے جس کے تحت ان تمام کمپنیوں کو پاکستان میں اپنے دفاتر قائم کرنا ہونگے اور پاکستان کے سائبر قوانین پرعمل کرنا ہو گا، بصورت دیگر انہیں بلاک کر دیا جائے گا اور 50 کروڑ تک جرمانہ بھی عائد کیا جا سکے گا۔

مزید پڑھیں: قومی ضرورت محسوس کرتے ہوئے سوشل میڈیا کے حوالے سے اقدامات کیے گئے، فردوش عاشق

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے اس حوالے سے کہا ہے کہ امریکا اور برطانیہ میں بھی سوشل میڈیا ریگولیٹ کیا جاتا ہے لیکن امریکا اور برطانیہ میں سوشل میڈیا پر پاکستان کی طرح تنقید نہیں کی جاتی۔

Related Posts