بالی ووڈ کی معروف اداکارہ رشمیکا مندانا فلم کی شوٹنگ کے دوران شدید زخمی ہوگئیں، جس کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دے دیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رشمیکا مندانا اپنی نئی فلم کے ایک ڈانس سیکونس کی شوٹنگ اور ایکشن ریہرسل کے دوران زخمی ہوئیں۔ اداکارہ کو ہپ انجری ہوئی، جس کے باعث ڈاکٹروں نے انہیں 6 ہفتے آرام کرنے کی ہدایت کی ہے۔
رشمیکا ان دنوں اپنی دو فلموں ’رانا بالی‘ اور ایکشن تھرلر فلم ’میسا‘ کی شوٹنگ میں مصروف تھیں، تاہم انجری کے باعث فلموں کی شوٹنگ عارضی طور پر روک دی گئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق اداکارہ کے زخمی ہونے سے دونوں فلموں کے شیڈول متاثر ہونے کا امکان ہے، جبکہ پروڈکشن ٹیم آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کر رہی ہے۔
واضح رہے کہ رشمیکا مندانا نے حال ہی میں اپنی فلم ’میسا‘ کی شوٹنگ دوبارہ شروع کی تھی اور فلم کے سیٹ سے تصاویر بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کی تھیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








