کراچی میں رینجرز کی کارروائی، لیاری گینگ وار کے 4 بھتہ خور ملزمان گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں رینجرز کی کارروائی، لیاری گینگ وار کے 4 بھتہ خور ملزمان گرفتار
کراچی میں رینجرز کی کارروائی، لیاری گینگ وار کے 4 بھتہ خور ملزمان گرفتار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے لیاری گینگ وار کے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جو بھتہ خوری اور منی لانڈرنگ سمیت متعدد وارداتوں میں ملوث رہے۔

تفصیلات کے مطابق انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے رینجرز نے گارڈن ویسٹ کے علاقے ریڈ تھارولین میں انتہائی مطلوب بھتہ خور گروہ کے 4 ملزمان فیصل، شاہجہان، اعجاز اور عثمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

گرفتار ملزمان بھتہ وصولی، منشیات اور گٹکے کی غیر قانونی خریدوفروخت سمیت متعدد وارداتوں میں قانون کو مطلوب تھے، آپریشن کے دوران سندھ پولیس کی مدد بھی حاصل کی گئی۔ ملزمان نے جمیل چھانگا نامی دہشت گرد کیلئے کام کرنے کا اعتراف کیا۔

ملزمان جمیل چھانگا کے نام پر پرنس ایونیو، پلاٹینم بلڈنگ، لاکھانی بلڈنگ اور تھارولین کے دیگر علاقوں سے بلڈنگ مینٹیننس کے نام پر ماہانہ 20 سے 25 لاکھ روپے بھتہ وصول کرتے تھے۔ بھتے کی رقم جمیل کے قریبی ساتھی عمیر کو دی جاتی تھی۔

بعد ازاں یہ رقم جمیل چھانگا کو دبئی روانہ کردی جاتی تھی۔ ملزمان بھتہ نہ دینے پر علاقہ مکینوں کو ہراساں کرنے میں بھی ملوث تھے۔ ملزمان کو پولیس کے حوالے کرکے ان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: گریڈ 17 کی 25 خواتین کے نام اور نمبر مخربِ اخلاق ویب سائٹ پر شائع

Related Posts