مہنگے آٹے سے عوام کی جیب پر 950 ارب روپے کا ڈاکہ ڈالا گیا۔رانا ثناء اللہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ن لیگی رہنما رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کیلئے پولیس پہنچ گئی، جلد گرفتاری کا امکان
ن لیگی رہنما رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کیلئے پولیس پہنچ گئی، جلد گرفتاری کا امکان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیرِ قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ آٹا مہنگا کرکے حکومت نے عوام کی جیب پر 950 ارب روپے کا ڈاکہ ڈالا۔

داتا کی نگری لاہور میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگی رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا کہ حکومت صرف اپوزیشن کے خلاف انتقامی کارروائیوں میں مصروف ہے۔ حکومت کے بر وقت فیصلے نہ کرنے کا بوجھ عوام کو اٹھانا پڑتا ہے۔

گفتگو کے دوران سابق وزیرِ قانون رانا ثناء اللہ نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت کابینہ اجلاس شروع ہی نواز شریف پر تنقید سے ہوتا ہے جبکہ انتقام اور نفرت کی آگ میں غرق حکومتی ٹولہ ملک پر مسلط ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اگر انتقام کی یہ آگ گلی محلوں تک پھیل گئی تو حالات کسی کے قابو میں نہیں ہوں گے۔ وزیرِ اعظم نے آئی جی جیل کو بلا کر دھمکی دی کہ حمزہ شہباز اور شہباز شریف کو کوئی سہولت نہ دی جائے۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ موجودہ حکومت کو انتقامی کارروائیوں کے سوا کوئی کام نہیں۔ ایاز صادق کے بیان پر محض انتقام کی خاطر ہرزہ سرائی کی جارہی ہے، بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے باعث عوام کو 1000 ارب روپے دینے پڑے۔

  یہ بھی پڑھیں:  اغواء شدہ مسیحی بچی کو شادی شدہ کہنے پر مرتضیٰ وہاب کی کلاس 

Related Posts