رمضان شوگر ملز کیس: قائدِ حزبِ اختلاف حمزہ شہباز آج عدالت میں پیش ہوں گے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

رمضان شوگر ملز کیس: قائدِ حزبِ اختلاف حمزہ شہباز آج عدالت میں پیش ہوں گے
رمضان شوگر ملز کیس: قائدِ حزبِ اختلاف حمزہ شہباز آج عدالت میں پیش ہوں گے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: احتساب عدالت نے آج پنجاب اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف حمزہ شہباز کو رمضان شوگر ملز کیس کی سماعت کیلئے طلب کر لیا ہے۔ حمزہ شہباز عدالت کے روبرو پیش ہوں گے۔ 

تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) شہباز شریف کے لختِ جگر اور ن لیگ کے سینئر رہنما حمزہ شہباز آج احتساب عدالت کےجج امجد نذیر چوہدری کے روبرو پیش ہوں گے۔

احتساب عدالت لاہور نے جیل حکام کو حمزہ شہباز کو بغیر کسی معذرت کے پیش کرنے کا حکم دیا ہے جبکہ ملک میں جاری کورونا وائرس کے پیشِ نظر حمزہ شہباز پہلے ہی 2 بار کورٹ سے رخصت لے چکے ہیں۔

قائدِ حزبِ اختلاف پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز اور قائدِ حزبِ اختلاف قومی اسمبلی شہباز شریف پر الزام ہے کہ انہوں نے چنیوٹ میں لوٹ مار کی جس سے رمضان شوگر ملز میں انہیں فائدہ پہنچا۔

قومی ادارہ برائے احتساب (نیب) نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف کیس قائم کر رکھا ہے جس میں الزام ہے کہ سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا۔

ادارہ برائے احتساب (نیب) نے الزام لگایا ہے کہ انہوں نے چنیوٹ میں اپنی فیکٹری کو نفع پہنچانے کیلئے 10کلومیٹر طویل کیچڑ لے جانے والا کیرئیر تعمیر کرایا جبکہ فیکٹری ان کے بیٹوں کے نام تھی۔ 

نیب نے الزام لگایا کہ شہباز شریف کے اس اقدام سے قومی خزانے کو 21 کروڑ 30 لاکھ روپے کا نقصان پہنچا جبکہ تعمیر کی منظوری ایک جعلی درخواست پر دی گئی جو رکنِ اسمبلی رحمت اللہ نے جمع کرائی۔ 

رکنِ اسمبلی رحمت اللہ نے اپنی درخواست میں کہا کہ یہ ایک عوامی پروجیکٹ ہے جس کیلئے عوامی پیسے کا غلط استعمال کیا گیا اور شریف خاندان کے کاروبار کو ناجائز فائدہ پہنچایا گیا۔ 

Related Posts