شعیب اختر کی تنقید، کئی لوگ غلط فہمی کے سپر اسٹارز ہیں۔ رمیز راجا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: پی سی بی کے سابق چیئرمین رمیز راجا نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ کئی لوگ غلط فہمی کے سپر اسٹارز ہوتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں چیئرمین پی سی کو راولپنڈی ایکسپریس کہلانے والے شعیب اختر کا ایک ویڈیو کلپ دکھایا گیا جس میں شعیب اختر کا کہنا تھا کہ میں رمیز راجا سے زیادہ ملتا جلتا نہیں ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:

مجھے اسلام آباد لانے میں شاداب خان کا بڑا کردار رہا، اعظم خان

ویڈیو کلپ میں شعیب اختر نے کہا کہ رمیز راجا کے متعلق سنا ہے کہ ان سے بہت سے لوگ خوش نہیں، نہ کرکٹ بورڈ کے اندر یا آگے پیچھے کے لوگ ان سے خوش تھے۔ وہ چیئرمین کرکٹ بورڈ بے نقاب ہونے کیلئے بنے۔

شعیب اختر نے کہا کہ مجھے رمیز راجا کے متعلق لوگوں کا ردِ عمل ٹھیک دیکھنے کو نہیں ملا، جس پر رمیز راجا نے کہا کہ میں اس کا کیا جواب دوں؟ کئی لوگ غلط فہمی کا شکار اور کئی اس کے سپر اسٹارز ہوتے ہیں۔

سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے کہا کہ ان کی شاہد آفریدی اور کامران اکمل کے ساتھ بھی ہوئی، یہ جو برانڈ برانڈ کیا جاتا ہے، برانڈ بننے سے قبل انسان بنیں، انسان بننے کے بعد ہی برانڈ بنیں گے۔ چند سابق کھلاڑی اس طرح کی باتیں کرتے ہیں۔

رمیز راجا نے کہا کہ سابق کھلاڑیوں کی تنقید سے ہماری کرکٹ نیچے جارہی ہے۔ بھارت میں سنیل گواسکر، راہول ڈریوڈ کی یا سچن ٹنڈولکر کنگولی کی پتلون اتارتے نظر نہیں آتے۔ یہ پاکستان میں کلچر بنا ہوا ہے۔

Related Posts