لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں قومی کرکٹ ٹیم کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ قومی ٹیم کل آسٹریلیا کے خلاف سیمی فائنل میچ کھیلے گی۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کی اب تک ٹی 20 ورلڈ کپ میں کارکردگی شاندار رہی جبکہ ٹیم نے اپنی کارکردگی سے غیر مستقل مزاجی کے الزام کو ختم کیا۔ بابر اعظم کی قیادت، کھلاڑیوں کی خود اعتمادی اور میدان میں عاجزی کی وجہ سے پاکستان کی کارکردگی میں تسلسل دیکھا جارہا ہے۔
بھارتی شائقینِ کرکٹ کی کوہلی کے الوداعی بیان پر بھی تنقید
ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل انگلینڈ کھیلے گا یا نیوزی لینڈ، فیصلہ آج ہوگا