راجہ پرویز اشرف نے ایف بی آر سے تاجروں کی گرفتاری کا اختیار واپس لینے کا مطالبہ کردیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راجہ پرویز اشرف نے ایف بی آر سے تاجروں کی گرفتاری کا اختیار واپس لینے کا مطالبہ کردیا
راجہ پرویز اشرف نے ایف بی آر سے تاجروں کی گرفتاری کا اختیار واپس لینے کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما راجا پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ حکومت فیڈرل بیورو آف ریونیو (ایف بی آر) کو تاجروں کی گرفتاری کا اختیار دینے کی شق ختم کرے۔

قومی اسمبلی میں خطاب  کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) اور ایف اے ٹی ایف کی ڈکٹیشن پر بھونڈے انداز میں قانون سازی کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کے دکھوں کا مداوا تقریروں سے نہیں ہوسکتا۔ اپوزیشن پر الزامات کے ہتھیار سے مزید کام نہیں چل سکتا۔ آئیں مل کر مشاورت سے قانون سازی کریں۔

Related Posts